میرپورخاص،16 جنوری ( اے پی پی): میرواھ روڈ پر لغاری پمپ کے سامنے کار ٹماٹر سے بھری شہزور گاڑی سے ٹکرانے کے بعد کھڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے بتیجے میں ٹنڈو آدم کے رہائشی مری برادری سے تعلق رکھنے والوں میں 70 سالہ خاتون زیتوں بی بی موقع پر جانبحق ہوئی جبکہ 22 سالہ خالد ، 20 سالہ مرتضیٰ ،25 سالہ امان اور 8 سالہ بچہ وسیم شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔
سورس:وی این ایس، میرپورخاص