نوشہروفیروز،27 جنوری ( اے پی پی): اینٹی کرپشن سرکل آفسر نوشہروفیروز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایگزیکیٹو انجننئر ہائی وے ڈویژن نوشہروفیروز آفس پر چھاپہ مارکر ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
اس موقع پر اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر سانول گھوٹہ کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات اور زارئع سے معلوم ہوا کہ کچھ اسکیموں کو روائیز کرکے کرڑوں کی کرپشن کی گئی ہے اور ان اسکیموں پر ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف طریقہ سے انکوائری کرنے کے بعد کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔











