وزیراعظم کی بڑے شہروں کے ماسٹر پلان مکمل کرنے کی ہدایت، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی میڈیا بریفنگ

30

اسلام آباد۔18جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم نے تمام بڑے شہروں کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ میں پاکستان کے بڑے شہروں میں گرین ایریاز کے تحفظ، قبضہ مافیہ سے زمینوں کو واگذار کرانے اور درختوں کی تعداد بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 2018ءتک گرین ایریاز اور درختوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی۔ 2018ءکے بعد حکومتی اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد میں نہ صرف درختوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، گرین ایریاز کو بحال کیا گیا بلکہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام بڑے شہروں کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور شہری آبادیوں میں گرین ایریاز اور درختوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں