زیادہ عمر کے لوگوں اور خواتین کو کورونا ویکسین لگوانے سے بھرپور فائدہ ہوا ہے؛ ڈاکٹر فیصل سلطان

18

اسلام آباد،5جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ زیادہ عمر کے لوگوں اور خواتین کو کورونا ویکسین لگوانے سے بھرپور فائدہ ہوا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  (این سی او سی) میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر  کے ہمراہ  میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ‏قومی شناختی کارڈ کا حامل ہر شہری صحت کارڈ کیلئے اہل ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے۔انہوں نے کہاکہ ‏کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ملک بھر میں دستیاب ہے،تمام شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ‏صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے، کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ‏خواتین کو ویکسین کا مردوں کی نسبت زیادہ فائدہ ہے،خواتین کیلئے کورونا ویکسین بہت اہم ہے، فیصل سلطان نے کہاکہ اومی کرون کے کیسز 350 سے تجاوز کر چکے ہیں ، اومی کرون کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسی نيشن سے متعلق آگہی دينے کی ضرورت ہے،جن لوگوں کو ویکسین لگی ہوتی ہے ان میں بیماری کی شرح کم ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں اومی کرون کے350سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکےہیں اور ملک میں اومی کرونا کے کیسز مزید اوپر جائیں گے۔زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگنے کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کو بیماری لگنے کےخطرات زیادہ ہیں،بزرگ افراد اور خواتین ویکسین لگوانےمیں کوتاہی نہ برتیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کےاستعمال کےمثبت نتائج مل رہے ہیں، جن افراد نے دوسری ڈوز نہیں لگوائی وہ جلدی لگوائیں۔ حکومت پاکستان نے65 فيصد تک ویکسین اپنے خرچے پرخريدی اور صحت کے شعبے ميں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح ہے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد