چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے احساس بازار اور سہولت بازار کا دورہ

42

چنیوٹ،25 (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے احساس بازار اور سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔سہولت بازار میں سبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور خریداری کیلئے آئے لوگوں سے بھی گفتگو کی۔انہوں نے احساس بازار میں اپنی نگرانی میں مستحقین میں کپڑے ودیگر سامان تقسیم کروایا اور متعلقہ محکموں کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سرگودھا روڈ پر قائم احساس بازار میں روزانہ کی بنیاد پر مستحق خواتین،مرد وبچوں کو موسم سرما کی مناسبت سے معیاری گرم ملبوسات،شوز،شالز،لحاف،جرابیں،بچوں کے کپڑے،جیکٹس ودیگر سامان مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس بازار میں ملبوسات ودیگر اشیاء کی فراہمی میں مخیرحضرات کی طرف سے بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے اور خواتین ومرد اور بچوں کو سامان کی فراہمی کے لئے الگ الگ سٹالزقائم کئے گئے ہیں۔احساس بازار میں قائم کاؤنٹرز پر مستحق افرادکو قومی شناختی کارڈ کے اندراج کے بعد  موصولہ ٹوکن پرنظم وضبط سے ملبوسات،جوتے ودیگر اشیاء لے کر خارجی راستہ سے واپس بھجوایا جارہا ہے، آخر میں انکا کہنا تھا کہ احساس بازار میں محکمہ سوشل ویلفیئر، ایم سیز،پولیس،سول ڈیفنس کے افسران و ملازمین ذمہ دارانہ ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔