لاہور19جنوری(اے پی پی):ومی کرون کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر این سی او سی کی نئی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا کا زیڈ بلاک مارکیٹ ڈی ایچ اے کا دورہ انھوں نے متعدد ریسٹورنٹس اور دکانوں کی چیکنگ، سٹاف کے ویکسینیٹڈ ہونے کا جائزہ لیا اور ایس او پیز کی عدم پیروی پر بندو خان ریسٹورنٹ ، چوپ چوپ ووک ریسٹورنٹ، جمال ہومز، برگر لیب، ہیلے ٹاور، فوکس اینڈ نائیوز اور پبلک فارمیسی کو سیل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ان جگہوں کو سیل کیا گیا مزید براں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ این سی او سی کی نئی ہدایات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے چنانچہ صحت عامہ کو محفوظ بنائے رکھنے کے لئے یہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











