لاہور 19جنوری(اے پی پی ):وزیر اعلی کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مین گلبرگ سے موٹروے ٹُو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کے اصولی منظوری دے دی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی فنانسگ کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ لاہور کے شہریو ں کی ضرورت ہے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اجلاس میں لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 پر بھی وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی کنسلٹنٹ نے ماسٹر پلان 2050 کے اہم خد و خال کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان کیلئے سپروائزری کمیٹی تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہو رماسٹر پلان کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا حکم انھوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے قابل قبول ماسٹر پلان پیش کیا جائے علاوہ ازیں اجلاس میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے مابین مختلف معاہدوں کا جائزہ بھی لیا گیاوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کا حکم ایمپلائز کوٹہ کیس کا معاملہ قانونی مشاورت کیلئے لاء ڈیپارٹمنٹ کے سپرداور جوہر ٹاؤن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کی 325 کنال اراضی نیلام کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی لے آؤٹ پلان، بلڈنگ ریگولیشن اور دیگر امورکی مشروط اجازت دی گئی اس کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ آف پراپرٹیز آف ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر ریگولیشن 2022 کی منظوری اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی بھی اجلاس کو بریفنگ رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن اور گورننگ باڈی کے اراکین کی اجلاس میں شرکت۔











