گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی چین کے تعاون سے 150 بیڈز اسپتال تعمیر کررہا ہے ۔ پرجیکٹ آئندہ سال مکمل کرلیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر جنرل GDA مجیب الرحمان قمبرانی

51

گوادر،12جنوری(اے پی پی ): گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی چین کے تعاون سے 150 بیڈز اسپتال تعمیر کررہا ہے ۔ پرجیکٹ آئندہ سال مکمل کرلیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر جنرل GDA مجیب الرحمان قمبرانی کا گوادر پریس کلب عہدیداروں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ جی ڈی اے اسپتال کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دینے اور اسپتال کے ساتھ نرسنگ اسکول قائم کرنے کیلئے بھی پلاننگ کررہے ہیں ۔ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ہمارا عزم ہے ۔ ڈی آئی جی مکران ریجن جاوید جسکانی نے بتایا کہ گوادر فشریز کے معاملات کیلئے علیحدہ فشریز عدالت اور پولیس اسٹیشن قیام اور  ممکنہ ساحلی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹریننگ کیلئے بھی تجاویز زیرغور ہیں ۔