ہری پور،11 جنوری (اے پی پی ):شہیدکنسٹیبل عمیر خان کو سرکاری اعزاز کیساتھ انکے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ڈکیتی کے ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کنسٹیبل عمیر خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں کمال پورہ میں ادا کرکے سپر خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی سمیت پولیس افسران و جوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات، دیگر مکاتب فکر کے افراد اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شہید کے جسد خاکی کو سپرد خاک کرتے ہوئے ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔











