چنیوٹ،11 جنوری (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کی خصوصی کاوش سے فیصل آباد ریجن کی پولیس ٹیموں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ کے زیراہتمام رسہ کشی کے مقابلوں کا انعقادکیاگیا۔رسہ کشی کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ،ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ،ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر محمد رمضان،ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر،دیگر افسران،سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔رسہ کشی کے مقابلوں میں تمام ٹیموں کے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی ٹیمیں نے باقی ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرکیا اور ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی ٹیم کو ہراکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔فاتح ٹیم،رنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں،انعامات تقسیم کئے گئے۔











