اوکاڑہ؛اسیران ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس،اراکین نے قیدیوں سہولیات کی فراہمی کے لیے تجاویز دیں

73

اوکاڑہ،22فروری(اے پی پی ):سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میاں عمیر اکرام کی زیر صدارت اسیران ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،کمیٹی اراکین نے قیدیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا اورمزید سہولیات کی فراہمی کے لیے تجاویز دیں،قیدیوں کے جرمانوں، مستحق قیدیوں کے لیے کپڑوں، فری لیگل ایڈ اور فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے حوالہ سے جیل انتظامیہ کو مزید تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

 سپرنٹنڈنٹ میاں عمیراکرام نے سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کے زریعے اسیران کی فلاح وبہبود کے لیے سمال انڈسٹری کے قیام کے حوالہ سے فوری اقدامات کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کلین اور گرین مہم کے حوالہ سے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں جس جزبہ سے پودے لگائے جاتے ہیں، کینٹ ایریا کے بعد دوسرے نمبر جیلوں پر  پودے لگانے کی مثال ملتی ہے۔

اجلاس میں ایڈووکیٹ صائمہ رشید ،شاہد محمود گل،شیخ محمدطاہر، جرنلسٹ/سماجی ورکرز محمد مظہررشید چودھری ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد، پادری عوبید کرامت اور عرفان اعجاز نے شرکت کی۔