ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ جب تک کرپشن ہے لڑائی جاری رہے گی؛ پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب

51

اسلام آباد،21فروری  (اے پی پی): وفاقی پارلیمانی سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا  ہے کہ  ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ جب تک کرپشن ہے لڑائی جاری رہے گی۔

پیر کو  یہاں  میڈیا سے  گفتگو میں کنول شوذب نے کہا کہ ہم نے 3 مارچ سے قبل الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ دھاندلی ہونے جاری ہے، سب نے دیکھا کہ کس طرح ضمیروں کی منڈیاں لگا کر ووٹیں خریدی گئیں، الیکشن کمیشن کو بتائیں گے کہ اس پٹیشن کو سال ہونے  والا ہے، ہمارے مخالفین التوا کے پیچھے چھپ رہے ہیں، کبھی حاضر نہیں ہوتے اور کبھی تحریری جواب جمع نہیں کراتے۔

 کنول شوذب نے کہا کہ جب تک فیصلہ نہیں ہوگا ہم الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، اسی دھاندلی کا راستہ روکنے کیلئے حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا نظام لارہے ہیں، ہم دھاندلی کے تمام راستے بند کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے، ہمیں یہاں پیش ہوتے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے، مقصد ووٹ کو عزت دینا ہے۔