اوکاڑہ،13فروری (اے پی پی):کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈینٹ سرجن ڈاکٹرجمیل حسین کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ الوداعی تقریب میں ڈاکٹرزاور سٹاف کی طرف سے انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ایم ایس ڈاکٹر سید نعیم حسن گیلانی نے کہا کہ کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال اوکاڑہ کے تمام ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف ایس او پیز کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر تمام مریضوں کی دیکھ بھال اورعلاج کرتے ہیں کسی بھی مریض کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔انہوں نے اپنی اور تمام سٹاف کی طرف سے ڈاکٹر جمیل حسین کو ان کی بہترین خدمات کیاعتراف میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔
ایم ایس ڈاکٹر سید نعیم حسن گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل حسین کی کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال کے مریضوں کے لئے خدمات قابل رشک ہیں کیونکہ انہوں نے ہسپتال میں مسجد کی تعمیر، واٹر فلٹریشن پلانٹ،بلڈ بنک کا قیام، ڈائلنسز سنٹر، ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور خصوصاً آپریشن تھیٹر کے لئے ڈیجیٹل ٹیبل کی فراہمی کے لئے کاوشیں کیں اور پنجاب حکومت نے دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق مریضوں کیلئے آپریشن تھیٹر میں ڈیجیٹل ٹیبل کی فراہمی کو یقینی بنادیا۔
اس موقع پر ریٹائرڈایم ایس ڈاکٹرجمیل حسین نے اپنی خدمات اور یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کبھی کوتاہی نہیں کی ہمیشہ مریضوں کی بہتری اور سہولتوں کو مدنظر رکھا۔ ہسپتال کی صفائی ستھرائی، ادویات کی بروقت فراہمی کے ساتھ اپنے عملہ کو بھی مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اوران کے علاج معالجے میں آسانی لانے کی تلقین کی۔
ڈاکٹر جمیل حسین نے بتایا کہ اوکاڑہ میں پہلے سوشل سیکورٹی ڈسپنسری قائم کی گئی بعد ازاں پنجاب حکومت کی طرف سے محنت کش مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے بہترین علاج اور ادویات کی فراہمی کیلئے آپ گریڈیشن کی گئی اور اس وقت کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں مریضوں کا بہترین سہولتوں کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے سٹیج سیکرٹری علی عظمت اور منتظمین ذیشان انجم، قمر عباس،علی اصغر،شعیب ندیم، محمد رضوان،او ٹی اے چوہدری عباس اور تما م سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر صائمہ شفیق،بابرحسین،ملک گلزار اور سینئر صحافی شہباز ساجد نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کے آخر میں ایم ایس ڈاکٹر سید نعیم حسن گیلانی اور دیگر سٹاف کی جانب سے ریٹائرڈ ایم ایس سرجن ڈاکٹرجمیل حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
تقریب میں پاکستان سوشل میڈیا عوام کی آوازکے صدر زکریہ ملک،خاتون صحافی سیدہ تبسم بخاری،سینئرجرنلسٹ حافظ مسعود احمد اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
سورس : وی این ایس ، اوکاڑہ











