اوکاڑہ،10فروری (اے پی پی): مکہ مدینہ ٹاؤن دیپالپور روڈ میں واقع زرعی کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں سلفر کیمیکل میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ شروع کر دی ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ لوگوں کے مطابق آگ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے لگی۔
Home National District News اوکاڑہ: زرعی کیمیکل فیکٹری میں سلفر کیمیکل کو آگ لگ گئی، ریسکیو1122فائر...











