نوشہرہ ورکاں،05 فروری ( اےپی پی): وھاں پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آل پارٹیز سیمینار کا اہتمام کیا گیا اور جو پارٹی نمائندگان کچھ لمحے پہلے اپنے اپنے محازوں پر یکجہتی پروگراموں میں مصروف تھے انہیں ایک پلیٹ فارم پر پریس کلب آفس میں بٹھا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے موقف بیان کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور مقررین نے اس کاوش کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی۔پاکستان تحریک انصاف۔پاکستان مسلم لیگ ن ۔تحریک اللہ اکبر۔تحریک لبیک یا رسول اللہ۔جماعت اسلامی۔جمیعت علماء پاکستان۔جمیعت علماء اسلام ۔منہاج القران۔ مصطفائی تحریک ۔انجمن طلباء اسلام ۔جمیعت اشاعت توحید و سنہ۔کی جانب سے نمائندگی کی گئی اور یہ بات ثابت کی ہے کہ پاکستان کا ہر فرد اور ہر تنظیم کشمیر کاز کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ہے۔
صدر پریس کلب راشد محمود خاور سمیت آل پارٹیز نمائندگان نے اپنے اپنے بیانیے میں کہا ھے کہ کشمیر کی آزادی اور حرمت کے لیے بھارت کے خلاف مذمتی بیان جاری کرنے کی بجائے بھارت کی مرمت کا وقت آ گیا ہے۔











