انہوں نے ان خیالات کا اظہار حاجی شاہ، اٹک میں تین میلہ تا حاجی شاہ دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آٸی کے فوکل پرسن سید خاور عباس بخاری ،پی ٹی آٸی کی مقامی قیادت اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یاور عباس بخاری نے مزید کہا کہ حاجی شاہ دو رویہ سڑک وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر آئے روز حادثات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا تھا۔یہ اہم شاہراہ 9.80 کلومیٹر کی ہو گی جس پر 920 ملین روپے لاگت آئے گی جو آئندہ دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع اٹک میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ضلع میں تعلیم،صحت، بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور مرمت سمیت دیگر کٸی شعبوں میں انقلابی ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ زچہ و بچہ کا ہسپتال 6ارب روپے سے دو سال میں تعمیر ہوگا اور یہ ایک تاریخی پروجیکٹ ہے جس کا سنگ بنیاد گزشتہ سال پانچ نومبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رکھا اور اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس کے ساتھ ایک نرسنگ سکول اور کالج بھی قائم ہوگا۔گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں 150بستروں کا اضافہ عمل میں لایا جارہا ہے۔ پی پی ون میں تمام مراکز صحت کو اپ گریڈ کرتے ہوۓ تمام بنیادی طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔حلقے میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے کھیلوں کے میدان بناۓ رہے ہیں ۔تعلیمی سہولیات کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ اب تک 141پرائمری سکول اپ گریڈ کئے گئے ہیں اور پی پی۔1میں 30تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان سکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرائیں۔ دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24کروڑ روپے کی لا گت سے نواں میل تا بریار سڑک تعمیر کی جارہی ہے، چھوئی بنگلہ سڑک بھی جلد تعمیر ہوجائے گی۔1ارب روپے سے حاجی شاہ روڈ دو رویہ کیا جارہا ہے۔تین میلہ تا چھیواں میل روڈ کی مرمت جاری ہے۔ پی پی۔1 میں مجموعی طور پر 35بڑی سڑکوں پر کام ہورہاہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کے وہ ان سڑکوں کی تعمیرکے کام کا خود معائنہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں انہیں مطلع کریں۔











