اٹک، 09 فروری(اے پی پی): انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک مہرین بلوچ نے صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف نےاے ڈی سی جی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 28 فروری سے 04 مارچ تک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ کے قر یب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی تربیت مکمل کر لی گٸی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔اے ڈی سی جی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔











