اٹک خورد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے

13

اٹک،25فروری (اے پی پی): اٹک خورد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے۔

 ایس ایچ او اٹک خورد انوار الحق کی زیر نگرانی اے ایس آئی حبدار حسین شاہ نے پولیس سرچ پارک اٹک خورد پر ایک موٹر سائیکل کو چیکنگ کے لیے روکا، موٹر سائیکل پر سوار خالد ولد عمر خان سکنہ پشاور اور محمد عمر ولد محمد آصف سکنہ پشاور کی تلاشی لینے پر ملزمان سے 2200 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔