اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ظہیر عباس چٹھ

11

بہاولنگر، 25 فروری (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ظہیر عباس چٹھ نے کہا ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہمارا فرض ہے، جو بیرون ممالک میں ہماری پہچان ہیں اور ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

  یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کے چئیرمین مبشر زمان شاہ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کے کرتے ہوئے کہی جس میں فوکل پرسن اوورسیز کمیٹی  امامہ اعجاز  اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی186شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 163 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔