اٹک کی تحصیل حضرو میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

18

اٹک، 05 فروری (اے پی پی) : اٹک کی تحصیل حضرو میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا جس کا اہتمام ٹی ایم اے حضرو کے چیف آفیسر مبارک علی اعوان نے کیا، بلدیہ حضرو کے سبزہ زار میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم نے پرچم کشائی کی بعد ازاں جناح ہال حضرو میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی حضرو نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا یہی وجہ ہے کہ کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ پوری لگن سےکشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ہمیشہ جدوجہد آزادی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں بعد ازاں اے سی حضرو زوہیب احمد انجم کی  قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں سی او مبارک علی اعوان ، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن محمد افسر خان ، ڈسٹرکٹ رپورٹر اے پی پی نثار علی خان ، سرکاری افسران ، سیاسی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی، شرکاء نے پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔