اسلام آباد ،22 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں منفی قوم پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے، کسی قوم کے کلچر کو کچلنا اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے ۔
روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کے بہتر تعلقات انسانیت پر اچھے اثرات مرتب کریں گے،سرد جنگ اور پابندیاں ترقی پزیر ممالک کے لیے رکاوٹ پیدا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ تجارت پر ہے،ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، قوم کو غربت سے نکالنا اور انصاف کی بالادستی میرا مشن ہے ۔











