تھرپارکر ؛گورنمنٹ بوائز امر جگدیش ہائی اسکول نارتھ کالونی مٹھی میں دو روزہ سائنسی میلا شروع

14

تھرپارکر،21 فروری (اے پی پی):گورنمنٹ بوائز امر جگدیش ہائی اسکول نارتھ کالونی مٹھی  میں   دو روزہ سائنسی میلا شروع ہو   گیا  ہے ، جس کا  افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون   سارہ جاوید، ڈی ای او    ہریش لوڈھا ، گورنمنٹ بوائز امر جگدیش ھائی اسکول نارتھ کالونی کے ہیڈ ماسٹر کیلاش لوڈھا نے  ربن کاٹ کر کیا ۔

بعد اذاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون  سارا جاوید نے  ڈی ای او ہریش لوڈھا ، گورنمنٹ بوائز امر جگدیش ہائی اسکول نارتھ کالونی کے ہیڈ ماسٹر کیلاش لوڈھا ، تھر ایجوکیشن الائنس کے سی ای او پرتاب شیوانی کے ہمراہ سائنسی میلے میں اسکول کے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے سائنسی اسٹال جس میں شمسی توانائی  اور کوئلے کے ذریعے حاصل ہونے والی بجلی گھر کا ماڈل ، آر پلانٹس کے ذریعے پینے کے پانی کا ماڈل ، زرعی شعبہ جات کے ماڈل ، دیہی زندگی ، ڈرپ ایریگیشن کے ذریعے تھر میں فصلوں اور سبزیوں کی کاشت اور مختلف اقسام کے اسٹالوں کا معائنہ کیا اور گہری دلچسپی لیتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے بنائے گئے سائنسی ماڈل کے متعلق آگاہی لی ۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سارا جاوید نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں سے تھر کے طلبہ کا ٹیلنٹ ظاہر ہوگا اور وہ مستقبل میں تعلیمی میدان کے ہر شعبے  میں اپنے آپ کو منوانیں کے قابل بن سکیں گے،  اس لئے اس قسم کے پروگرام تھر کے طلبہ و طالبات کے لئے کارآمد ثابت ہوں گے ۔