سکھر: خواتیں کے قومی دن کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم ” روزان ” کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

15

سکھر،21فروری(اے پی پی ): گوٹھ علی خان کھوسو میں خواتین کے قومی دن کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم ” روزان ” کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کی مہمان خاص انسانی اور حقوق نسواں کی کارکن اور سٹیپ فاونڈیشن کی بانی  شائستہ کھوسو  تھیں۔انہوں نے خواتین کے حقوق  پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ خواتین کس طرح ایک مضبوط اور بااختیار بنتی ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے خواتین کے حقوق کی قانونی اور آئینی حقوق پر بھی روشنی ڈالی۔

 تقریب میں کچھ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لے کر شرکاء نے خوشی میں مزید اضافہ کیا اور جیتنے والوں کو انعام بھی دیا گیاجس سے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور دن کو سب کے لیے یادگار بنا دیا گیا۔

منعقدہ تقریب میں خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیم اسٹیپ فاؤنڈیشن کی سربراہ سمیت خواتین ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر روزان صائمہ انور  اور اولیاءشاہانی سوشل موبلزر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ان سرگرمیوں کے  انعقاد سے خواتین کو ان کے صنفی حقوق سے آگاہ کیا جا سکتا ہے  اور وہ ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتی ہیں۔