حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے: گورنر پنجاب

30

 

لاہور،14 فروری (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ہے، عوام کو بھی خوشحال مضبوط بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے پیر کو  یہاں پارٹی وفود سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پاکستان کا تاریخی منصوبہ ہے حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری نے  کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونگے نہ ہی انکا حکومت ہٹائو مشن کامیاب ہوگا۔پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔ اقتدار سے آوٹ اپوزیشن سن لیں کپتان آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے۔اپوزیشن خواب ہی دیکھتے رہ جائے گی اور2023کا الیکشن آجا ئے گا ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کی حکومت کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان پہلے سیاسی مخالفین سے بلیک میل ہوئے نہ اب ہونگے۔ اپوزیشن احتجاجی سیاست کی بجائے عام انتخابات کا صبر سے انتظار کر ے۔