ریسکیو 1122 مری کے اہلکار دئیے گئے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں؛ ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر

25

مری ، 25 فروری (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر  کی ہدایت پر برف باری کے دوران  ریسکیو 1122 مری کے اہلکار دئیے  گئے  ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماؤٹین ریسکیو ٹرینگ فسیلیٹی بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،مال روڈ مری،اپر جھیکاگلی روڈ،سنی بنک،جھیکاگلی،کالی مٹی، کلڈنہ باریاں روڈ، لوئر ٹوپہ اور سیاحتی مقام نیو مری روڈ پر پٹرولنگ کا عمل جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام ہنگامی مراکز  اور ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،ہنگامی مراکز کے قیام  کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کو بھروقت ریسکیو سروس فراہم کرنا ہے۔