مری اور گردونواح میں جمعہ سے شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ تھم گیا

21

مری،26فروری(اے پی پی): مری کے بیشتر علاقے گزشتہ دو روز سے کالے بادلوں کی لپیٹ میں رہے اور جمعہ کی صبح سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفےوقفے سے رات گئے تک  جاری رہا۔

متعلقہ اداروں نے پہلے سے ہی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر رکھی تھی جس کے باعث محکمہ ہائی وےمشینری ، ریسکیو1122 ، سٹی ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہے۔

 مری کی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ ہائی وے مشینری کی تمام مشینری سڑکوں سے برف صاف کرنےمیں مصروف رہی۔

 مری میں  پہلے سے موجود سیاح اس برفباری کو بھرپور انجوائے کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسم کایہ سلسلہ ہفتہ کی شام تک اسی طرح جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

سورس: وی این ایس، مری