رینالہ خورد؛ ڈولفن سکواڈ کے اہلکارمحمد اسد نے فرض کی تکمیل میں اپنی جان نچھاور کر دی، آبائی علاقے میں سپردخاک

78

 رینالہ خورد،23فروری(اےپی پی):ڈولفن سکواڈ کے اہلکار محمد اسد نے فرض کی تکمیل میں اپنی جان نچھاور کر دی،آبائی علاقے رینالہ خورد میں سپردخاک کر دیا گیا۔

محمد اسد ولد یاسین  قوم سکنہ چک 27 ون اے ایل رینالہ خورد کا رہائشی تھا ، گزشتہ روز درمپورہ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیاجس کو اس کے آبائی گاؤں 27 ون اے ایل میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔

 پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں ڈولفن کے دو ڈی ایس پیز  علی محمد طارق محمود اور علاقہ کے  معززین کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔