ریڈیوپاکستان یوم کشمیر پرخصوصی پروگرام نشرکرے گا؛ سٹیشن ڈائریکٹر ملتان آصف خان کھیتران

28

            ملتان،3فروری  (اے پی پی):ریڈیوپاکستان ملتان کے کنٹرولر اورسٹیشن ڈائریکٹرآصف خان کھیتران نے کہاہے کہ ریڈیوپاکستان درحقیقت پاکستانی عوام کی آوازہے اورعوام کشمیرکی آزادی چاہتے ہیں،ریڈیوپاکستان یوم کشمیر پرخصوصی پروگرام نشرکرے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرریڈیوپاکستان ملتان میں منعقدہ محفل مشاعرہ کے میزبان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے آصف خان کھیتران نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے دنیا بھرکی توجہ کشمیری عوام کی جانب مبذول ہوئی،پاکستان نے ہرفورم پراس مسئلے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ریڈیوپاکستان کے تمام سٹیشن یوم کشمیرکے موقع پرخصوصی پروگرام نشرکریں گے جن میں مذاکرے،سیمینار،مشاعرے اورخصوصی ترانے شامل ہیں۔

 محفل مشاعرہ کے پروڈیوسرمرزااطہرلطیف تھے جبکہ صدارت ڈاکٹرمحمد امین نے کی اور مہمان خصوصی پروفیسرانورجمال اورپروفیسرڈاکٹرشوذب کاظمی تھے۔ نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے انجام دیئے۔مشاعرے میں جن شعراء نے کلام پیش کیاان میں قمررضاشہزاد،رضی الدین رضی،رضوانہ تبسم درانی،صائمہ نورین بخاری،اشہرحسن کامران،ماہ رخ حفیظ شامل تھے۔