سعودی عرب  کا  یوم تاسیس؛جدہ میں پاکستان قومی یکجہتی فورم  کیجانب سے تقریب کا اہتمام

29

جدہ ،23 فروری (اے پی پی ):پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے مملکت  سعودی عرب کی  یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ دران نے شرکت کی اور سعودی بھائیوں سے محبت اور یکجہتئ کا اظہار کیا ۔

تقریب کی صدارت چئیرمین قومی یکجہتی فورم سیدریاض بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ سے ہیڈ قونصلری سرفراز گوہر تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں سعودی عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی لازوال ہے جسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ  پاکستانی عوام کا دل ہمیشہ سعودی عرب کیلئے دھڑکتاہے ، پاکستانی اور سعودی عوام کے مابین اخوت اور محبت کا جو رشتہ قائم ہے وہ ایک زندہ مثال ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی غم و خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔

 تقریب سے  کنوئنر ریاض بخاری ،چوہدری اکرم،اظہر وڑائچ،نوشیروان خٹک،احمد بشیر ،خورشید متیار ،وقاص عنائٹ،ڈاکٹر روزینہ شاہین ،سمیت دیگر مقررین  نے بھی اپنے خطاب میں سعودی عرب کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں، ہم سعودی بھائیوں کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے  کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان نےہمشہ غم اور خوشی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور  پاکستانی عوام حرمین الشریفین کی پاک و مقدس سرزمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم سعودی عرب کی سلامتی اور شاہی خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ پاک سعودی دوستی اسی طرح قائم و دائم رہ کر مزید مضبوط ہوگی ۔