سکھر،10فروری(اے پی پی): اسٹنٹ کلیکٹر طارق حسین اور اسٹنٹ کلیکٹر عرفان علی منگی نے بتایا کہ گذشتہ ماہ جنوری کے دوران محکمہ کسٹم نے29 سے زائد کاروائیوں کے دوران 105.57 ملین روپے کا سامان جس میں غیر ملکی ادویات ،موبائل فونز ،چھالیہ ،انڈین گٹکہ ،سگریٹس،آٹو پارٹس ،دودھ ،کپڑا اور دیگر اشیاء پکڑی ہیں جبکہ گذشتہ چھ ماہ جولائی تادسمبر669.530 ملین روپے کی ممنوعہ اشیاءبرآمد کی گئی ہیں ۔
سکھرسمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں ہائی ویز اور دیگرمقامات پر ممنوعہ اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائیاں تیز کردی ہیں اور رینجرز کی مدد سے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 19.8 ملین روپے مالیت کی دس سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور 33.4 ملین روپے کی ممنوعہ اشیاءجن میں موبائل فونز ،چھالیہ ،ایرانی دودھ پاؤڈر،آئل و دیگر سامان کو برآمد کرلیا ہے۔
دوسری جانب کسٹم کلیکٹر صادق اللہ خان نے کامیاب کاروائیوں پر سکھر کے اے سیز طارق علی اور عرفان منگی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے اور اسی طرح کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔











