پولیس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر شہر کا امن و امان بحال کرنے میں بھرپور تعاون کرئے گی،ایس ایس پی سنگھار ملک

33

سکھر،10فروری(اے پی پی ): سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنگھار ملک نے کہا کہ پولیس سکھر چیمبر کے ساتھ مل کر سکھر شہر کا امن و امان بحال کرنے میں بھرپور تعاون کرئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر سکھر چیمبر  پہنچنے پر  کفتگو کے دوران کیا۔ سکھر چیمبر کے صدرعامر علی خان غوری نے ان کا استقبال کیا۔ اس میٹنگ و ملاقات میں چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈر کے کنوینر چوہدری زاہد اقبال ، ڈپٹی کنوینر محمد یعقوب ملک ، سابق صدور محمد دین، انجینئر عبدالفتاح شیخ و دیگر شامل تھے۔

 اس موقع پر عامر علی خان غوری کی جانب سے سنگھار ملک کو ایوان کی یادگاری شیلڈ ،سندھی اجرک و ٹوپی پیش کی گئی۔ سینئر نائب صدر عرفان صمد نے کہا کہ نوجوان ، قابل و عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ایس ایس پی کی تقرری سے سکھر کے کاروباری طبقے و شہریوں کی امیدیں ضرور پوری ہوں گی۔

لاءاینڈ آرڈرکمیٹی کے کنوینر چوہدری زاہد اقبال نے سکھر کے کاروباری طبقے و شہریوں کے دیرینہ مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی  اور  اظہار خیال کیا ۔

 سنگھار ملک نے عامر علی خان غوری و دیگر کا سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس سکھر چیمبر کے ساتھ مل کر سکھر شہر کا امن و امان بحال کرنے میں بھرپور تعاون کرئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو پکڑ کر ان کو کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان سے ریکوری کرائی جائے گی۔ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں سڑکوں کی ترقی نہ ہونے مگر کاروں و موٹر سائیکلوں کی تعداد بے پناہ اضافے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں جس کے لیےپارکنگ کی جگہوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں و حکام سے ان جگہوں پر پارکنگ قائم کرنے کی گزارش کریں گے۔