شجاع آباد، 24 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے موضع جئی کا دورہ کیا اور 60 کنال سرکاری اراضی کو 07 یوم کے اندر واگزار کرنے اور تاوان بھی ادا کرنے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ قابضین سے اراضی واگزار کرائی جائے گی اور ان سے تاوان بھی وصول کیا جائے گا جیسے ہی نوٹس کی مدت پوری ہوتی ہے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔











