ملتان؛ کلمہ چوک ایمرجنسی آپریشنز سنٹر فعال ،جدید کمیونیکیشن سسٹم نصب کر دیا گیا

51

ملتان، 24 فروری (اے پی پی ):ضلع ملتان میں ایمرجنسی آپریشنز سنٹر فعال کردیا گیا ہے،کلمہ چوک ریسکیو سٹیشن میں قائم ایمرجنسی سنٹر میں جدید کمیونیکیشن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی سنٹر کے آلات اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے آپریشنز پر بریفننگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سنٹر پر ضلعی انتظامیہ،پولیس،ریسکیو کے نمائندگان 24 گھنٹے موجود ہونگے اور  سیلاب،بارشوں سمیت کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانس کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا مثالی اقدام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری معلومات و ایمرجنسی کیلئے 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔