لاہور 2 فروری ( اے پی پی ) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے ڈی جی خان دربار حضرت سخی سرور رحمتہ اللہ علیہ کادورہ کیا۔اس موقع ایڈمنسٹریٹر ڈی جی خاں محمد زاہد خان مینجر شفقت سمیت دیگر افسران موجود تھے۔وزیر اوقاف سیدسعیدالحسن نے دربار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کیا ۔انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور کرونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر عملہ و زائرین کو ماسک کے استعمال پر سختی سے کروانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے مزاراقدس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اورملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور وبائی امراض سے نجات کی دعا کی۔











