رینالہ خورد2فروری (اےپی پی): صوبائی وزیروومن ویلفیر پنجاب آشفہ ریاض نے کہاکہ کرونا وائرس نے پوری دنیاکو ہلاکر رکھ دیا ہے کرونا وائرس کے بعدہر شخص اپنے گھروں میں مقفل ہوکررہ گیاتھا اوراس صورتحال میں خواتین پر بوجھ بڑھ گیا اور انکواضافی ذمہ داریوں ادادکرناپڑیں ماضی میں مائیں بچوں کی تربیت کرکے اچھے انسان بناتی تھیں آج بچوں کے ہاتھ میں موبائل ہے موبائل استعمال کرنے والا بچے کی کیسے اچھی تربیت ہوگی اس وائرس کے دوران میڈیانے بھی اہم کردار ادا کیا پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا نے عوام کوکروناوائرس سے بچاوکےلیے اشتہاری پروگرام چلائے اور اگائی فراہم کی سو میڈیاکا کرداربھی ناقابل فراموش ہے ہمیں ایک شہری ہونے کے ناطے سچ جاننے کا حق ہے میڈیاکو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو حق اور سچ دیکھائیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے موقع پررینالہ پریس کونسل اورایمرا رینالہ خوردکے ساتھ کیا انھوں نے کہاکہ میڈیابھی ریاست کا اہم اسٹیک ہولڈرہے پاکستانی قوم میں بے پناہ ٹیلنٹ سے مال ومال ہے موبائل فونز اور جدید ٹیکنالوجی کے کے تھرو ہمیں ففتھ جنریشن وار کا سامناہے ہم سبکو ملکر اسکا مقابلہ کرناہے آشفہ ریاض نے ڈاکڑیاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہاکہ صوبائی وزیرصحت ڈاکڑیاسمین راشد نے کرونا وائرس کے دوران ناقابل فراموش کرداراداکیاوہ خود کینسر جیسے مرض میں مبتلا تھیں لیکن کروناوائرس کے دروان دن میں کابینہ کی میٹنگ اٹینڈ کی توشام کو اپنا آپریشن کروایااس دروان وہ خود بھی کرونا وائرس کاشکار ہوئیں لیکن اپنی زمہ داریوں کو ریگولر اداکیا۔











