ضلع کرم میں کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

24

پاراچنار،22 فروری(اے پی پی):  کرم ضلع میں کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر واصل خان نے مالی خیل گاؤں غیر آباد وادی میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واصل خان نے کہا کہ کرم کے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں جائیں تاکہ علاقے کے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو سکے۔

اس موقع پر مشران علاقہ نے کہا کہ کرم میں حکومت اور عوام ، جنگلی درخت لگاکر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔