اوکاڑہ؛ سو سالہ درخت تیزہوا کی وجہ سے نیچے کھڑی گاڑی پرگرگیا، گاڑی مکمل تباہ

62

اوکاڑہ،22فروری (اے پی پی):  کچہری بازار میں تقریباً 100 سال پرانا درخت ہلکی سی آندھی آنے پر اچانک  جڑ سے اکھڑ کر نیچے کھڑی ہوئی گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجے میں وہ بالکل تباہ ہو گئی  تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بلدیہ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آمدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔