مری ؛دربار عالیہ موہڑ شریف کے گدی نشین الحاج پیر ہارون الرشید کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

44

مری ،28 فروری (اے پی پی ):دربار عالیہ موہڑ شریف کے گدی نشین الحاج پیر ہارون الرشید کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ہے ،نمازہ جنازہ میں ملک بھر سے  سیاسی سماجی مذہبی  شخصیات  سمیت  ہزاروں کی  تعداد میں مریدین نے شرکت کی ،کئی گھنٹوں تک پیر ہارون الرشید کےجنازہ کا دیدار کرنے والوں کا رش لگا رہا،کلڈنہ موہڑہ روڈ پر  گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں جبکہ  مریدین سمیت ہر مکتبہ فکر کے  افراد نے میلو پیدل سفر طہ کر کے نمازہ جنازہ میں شرکت کی ۔

نماز جنازہ  میں  رش کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے  تھے،  سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے  اضافی نفری بھی تعینات کے گئی تھی۔

پیر ہارون الرشید 1935 میں پیدا ہوئے اور 87 سال کی عمر پائی ،وہ 61 برس تک درباعالیہ موہڑہ شریف کے گدی نشین رہے،اپنی حیات میں ہی ضعیف العمری اور علالت کے باعث انہوں نے اپنے بڑے بیٹے پیر ڈا کٹر گوہر نذیر احمد کو گدی نیشن بنا دیا تھا۔