مظفرگڑھ:وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ایم پی اے نیاز حسین گشکوری کی رہائش گاہ آمد،بھائی کے انتقال پر تعزیت کی

25

مظفرگڑھ، 04 فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو  کے نواحی قصبہ سنانواں آمد،  رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی نیاز حسین گشکوری کی رہائش گاہ ان سے انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نیاز گشکوری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے سوگوار پسماندگان کےلئے  صبرجمیل کی دعا بھی کی۔