ملتان؛ بور کے اندر پھنسے بچہ کو ریسکیو 1122 نے کامیابی سے نکال کر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا

36

ملتان، 04 فروری (اے پی پی): بہاولپور بائی پاس چوک سے بہاولپور کی طرف جاتے ہوئے بھٹہ میڈیکل سٹور کے ساتھ گھر میں موٹر کے بور کے اندر  پھنسے بچہ کو  ریسکیو 1122 نے کامیابی سے نکال کر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے  مطابق ایک گھر میں موٹر لگ رہی تھی جس کی گہرائی 15 سے 16 فٹ تھی جس کے اندر ایک بچہ کھیلتے ہوئے گر گیا ، ریسکیو کی ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پہنچیں اور بچے کو کامیابی سے نکال لیا۔