معیشت کی ترقی اسی صورت ممکن ہے جب ہمارے دنیا سے تعلقات اچھے ہوں ، وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی صحافی  لی فگارو کوانٹرویو

30

اسلام آباد۔15فروری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے منگل کو فرانسیسی  اخبار  لی فگارو کو انٹرویو  میں کہا کہ معیشت کی ترقی اسی صورت ممکن ہے جب ہمارے دنیا سے تعلقات اچھے ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں جوکچھ ہورہاہے  اس پر وہ  اپنے تمام ہندوستانی دوستوں کیلئے پریشان ہیں  ، ایک تعلیم یافتہ ہندوستانی کیلئے اس وقت ہندوستان میں پلنابڑھناباعث تشویش ہوگا۔ افغانستان سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پہلے پاکستان افغانستان کے اردگردموجود تمام علاقائی ممالک کوساتھ لیکرچلنا چاہتاہے، ہم ان کے ساتھ مل کرمشترکہ قدم اٹھاناچاہتے ہیں۔اگرپاکستان تنہاکوئی قدم اٹھاتاہے تو اس سے پاکستان پربہت زیادہ بین الاقوامی دبائوآجائے گا۔