ملتان 9فروری( اےپی پی):صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے شہر کے مختلف ایریاز کے مسلسل دورے کررہے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح شہر یونین کونسل41 اور 43 کا وزٹ کیا جبکہ دوپہر کے وقت وہاڑی چوک، چوک کمہاراں اور بوسن روڈ کے ایریا میں میٹر روٹ پر صفائی چیک کی گئی۔
دوسری طرف ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تمام مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ مہم کی کامیابی کے لئے سرگرم ہے۔شاہ شمس کالونی میں ایک عرصہ سے پڑے ویسٹ کے صفایا کرنے پر مکینوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ضلعی اور کمپنی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی جارہی ہے۔
ادھر سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر صفائی مہم کی مانیٹرنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے یونین کونسل7 میں نظر انداز کئے گئے ایریا میں صفائی کی انسپکشن کی،حسن آباد، تھلہ سادات اور کائیاں پور کا وزٹ کیا اور جمیل آباد،ڈبل پھاٹک، وہاڑی چوک اور میٹرو روٹ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ صفائی مہم کے دوران بھر پور کارکردگی دکھانے کے لئے کوشش جاری ہے اور صفائی کے لئے تیار کئے گئے پلان پر روزانہ کی بنیاد پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے صفائی مہم کے حوالے سے شہریوں کی طرف سے ملنے والی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔











