ملتان؛صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی کی سربراہی میں وکلاء کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے ملاقات ، نئی ہاؤسنگ سکیم میں وکلا کے لئے علیحدہ کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے بات کی

62

ملتان، 22 فروری (اے پی پی ):ا یم ڈی اے کی نئی ہاؤسنگ سکیم میں وکلا کے لئے علیحدہ کوٹہ مختص کرنے کے لئے صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی کی سربراہی میں وکلاء کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے ملاقات  کی۔ ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایم ڈی اے نے نئی ہاؤسنگ سکیم کے لئے سروے شروع کر دیا ہے اور نئی ہاؤسنگ سکیم میں  وکلاء کے لئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

 قیصر سلیم نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کی طرز پر نئی سوسائٹی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی کالونی میں وکلاء کے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو جدید رہائشی سہولیات میسر کی جائیں گی۔

 صدر ہائی کورٹ بار ریاض الحس گیلانی نے کہا کہ مجوزہ ہاؤسنگ سکیم میں ایم ڈی اے کا وکلاء کے لئے کوٹہ مختص کر نے پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کی طرف سے وکلاء کو بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی خوش آئند بات ہے۔