ملتان 24 فروری (اے پی پی ): کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے سبزی منڈی، کریانہ سٹورز اور کھاد مارکیٹ کا دورہ کیا۔
کمشنر نے منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور کریانہ سٹورز پر پرائس لسٹ ڈاسپلے، سرکاری نرخ پر عملدرآمد کو بھی چیک کیا جبکہ کھاد سیل پوائنٹس پر طلب و رسد میکنزم کو چیک کیا۔
کمشنر نے شہریوں سے پرائس کنٹرول کارروائیوں بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار ہمراہ تھے۔











