ملتان؛ تجاوزات، قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، آپریشن کیلئے 6 زون بناکر ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

8

ملتان ،07 فروری (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا  تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا اعلان، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے  تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے 6 زون بناکر ٹیمیں تشکیل دے دیں ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے فورس کے اہلکاروں میں یونیفارم تقیسم کئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اینٹی انکروچمنٹ فورس کے انچارج ہونگے،اینٹی انکروچمنٹ فورس پورے شہر میں بلاتفریق تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کرے گی ، شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کو فعال کرینگے ۔

 انہوں نے کہا کہ مرکزی چوکوں اور بازاروں میں مستقل کیمپ قائم کئے جائیں جبکہ پارکنگ کا موثر نظام وضح کرکے ٹریفک منیجمنٹ کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے آگاہ کیا کہ  اینٹی انکروچمنٹ فورس کو تجاوزات خاتمے کے مکمل اختیارات دیے ہیں۔