ملتان؛ مہینہ صفائی بھرپور انداز میں جاری، ڈپٹی کمشنر کیجانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد

13

ملتان، 11 فروری (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا مہینہ صفائی بھرپور انداز میں جاری  ہے ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے  یونین کونسل 41 میں پیدل مارچ کیا ۔انہوں نے صفائی آپریشن کا معائنہ،اگاہی ریلی کی قیادت بھی کی۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر فاروق ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں میں جاکر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم بھی کئے۔انہوں نے واسا کو سیوریج مسائل کے فوری ازالے کی بھی ہدایت کی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  مہینہ صفائی کے دوران اب تک 9 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اٹھایا گیا ہے جبکہ شہر کے نظر انداز علاقوں کی صفائی پر خصوصی توجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  بھاری مشینری کے ذریعے عرصہ دراز سے پڑے ڈھیروں کو صاف کرنے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔