ملتان: ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف میگا کریک ڈاؤن

20

ملتان 07 فروری (اےپی پی): ممتاز آباد اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کے علاقوں میں بھاری تعمیرات مسمار کر دی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں آپریشن کیا گیا اور پختہ تعمیرات اور تھڑے مسمار کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف  90 ہزار سے زائد جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ اے سی سٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کا مینڈیٹ دیا ہے خواجہ عمیر محمود نے کہا شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں اور کہا کہ تاجر برادری تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ ہے۔