ملتان، 07 فروری ( اےپی پی): ملتان: کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے شہر کی ٹریفک منیجمنٹ کو موثر بنانے کےلیے ہدایات جاری کر دیں۔ ایم ڈی اے،ٹریفک پولیس سمیت انتظامی اداروں کو مشترکہ ورک پلان کی تشکیل کا حکم دے دیا ۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مصروف شاہراہوں اور چوکوں کی ری ڈیزائننگ کیلئے ٹیکنیکل سروے کیا جائے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں انتظامیہ و پولیس کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ آر پی او جاوید اکبر ریاض،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او خرم شہزاد نے بھی شرکت کی۔ ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم اور سی ٹی او عمران جلیل بھی شریک ہوئےاور اجلاس میں شہر کے ٹریفک پلان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور دفاتر کے اوقات پر نظر ثانی کی جائے اور کہا ورکنگ کمیٹی موثر تجاویز کے ساتھ شہر کی ٹریفک کا حل پیش کرے آر پی او نے کہا ٹریفک سگنلز اور سلپ ویز بنانے کیلئے ٹیکنکل ادارے کی معاونت حاصل کی جائے جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ٹریفک پولیس خراب ٹریفک سگنلز کو فوری فعال کرائے۔











