ملتان: پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت موسیقی مقابلہ گلوکارہ سمعیہ نذیر نے جیت لیا

66

ملتان، 14 فروری (اے پی پی ): ملتان آرٹس کونسل نے ضلع ملتان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مقابلے شروع کر دیے ہیں، ضلعی سطح پر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کا مقابلہ موسیقی ملتان آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں کرایا گیا جس میں بڑی تعداد میں گلوکاروں نے آواز کا جدو جگایا۔

موسیقی کا مقابلہ میں سمعیہ نذیر کے نام رہا جبکہ حفصہ ندیم نے دوسری اور معراج علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں فن و ثقافت کے فروغ کے لئے موسیقی کے علاوہ دستکاری، مصوری اور تخلیقی ادب (افسانہ نویسی) آج جبکہ فوک ڈانس اور تھیٹر کے مقابلے کل کرائے جائیں گے۔ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ضلع ملتان کی سطح پر پوزیشن لینے والے نوجوان ڈویژنل سطح پر مقابلوں میں حصہ لیں گے۔