اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز بالائی خیبر پختو نخوا،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقا مات پر ژالہ باری جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں، صوبہ بلوچستان کے وسطی علاقے اور ساحلی پٹی اورجنوبی پنجاب میں آندھی/گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پاراچنار02 ،راولاکوٹ اور کوٹلی میں 01ملی میٹر بارش ریکارکی گئی۔











